بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتقام پرمبنی ایون فیلڈ ریفرنس نے ملکی سیاست کو عدم استحکام سے دوچار کیا، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس جیسی انتقامی کارروائیاں ملک میں سیاسی عدم استحکام کا باعث بنیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ احتساب کے نظام کو کس طرح نواز شریف اور مریم نواز کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس طرح کی انتقامی کارروائیوں سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا، سیاست کو نقصان پہنچا اورجمہوری عمل متاثرہوا۔