بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کی طبی امداد اور بحالی کی سرگرمیاں جاری

اسلام آباد: پاک فضائیہ کی جانب سے متاثرین سیلاب کی طبی امداد اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے میڈیکل کیمپوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں کے ذریعے سیلاب زدگان کو ضروری طبی امداد کی فراہمی دی۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ فلیٹ، ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے مقامی لوگوں کے انخلا میں مدد اور انکی محفوظ مقامات پر منتقلی کی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں خشک راشن، پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی اور دیگر اشیاء خوردو نوش تقسیم کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں میں ضرورت مند خاندانوں میں 18020 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 340 پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کیں۔