برمنگھم (ممتاز نیوز )چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیاق نے کہاہے کہ تعلیم ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے ایک فرد اور ایک قوم خود آگہی حاصل کرتی ہیں اور یہ عمل اس قوم کو تشکیل دنیے والے افراد کے احساس و شعور کو بیدار کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔وہ یہاں ممتاز بزنس مین راجہ محمد فیاض کے صاحبزادوں حیدر فیاض اور اویس فیاض کی گریجویشن کی ڈگریاں مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد اشتیاق نے کہا کہ تعلیم،تربیت اور شریعت سے ہمیں اپنے بچوں کو روشناس کرنا ہوگا۔تعلیم ۔درس گاہ کے استاد سے ۔ تربیت گھر میں ماں سے اور شریعت مسجد میں امام سے ملتی ہیں ھمیں اپنے بچوں سیمت پاکستان میں غریب اور نادرا تعلیم سے محروم بچوں کے لیے بھی کام کرنا ہوگا ۔ تقریب سے گریجویشن حاصل
کرنے والے بچوں کے والد بزنس مین راجہ فیاض کا کہنا تھا تعلیم انسانی معاشرے کی ایک اہم ضرورت ہے اور تعلیم سے ہی معاشرے کو بہتر طور پر تشکیل دیا جاسکتا ہے پاکستان گجر خان میں وہاں کے غریب بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے قائداعظم ٹرسٹ کا انوار مدنیہ ماڈل کالج دن رات گوشہ ہے گریجویشن مکمل کرنے والے طلبا حیدر فیاض اور اویس فیاض نے اپنے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا تقریب میں شریک افراد نے تعلیمی اہمیت ہر روز دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے معیاری تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل سٹوڈنٹ برطانیہ کے تعمیر اور ترقی میں اھم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ والدین کا نام روشن کررہے ہیں










