اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پائلٹ کے برابر میں نشست پر بیٹھے نماز ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے سفید جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اوپر کالی واسکٹ ہے جبکہ ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑی ہوئی ہے۔
ہیلی کاپٹر کسی پرفضا مقام سے گزر رہا ہے اور نیچے سرسبز و شاداب پہاڑ اور وادیاں بھی نظر آرہی ہیں۔
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران خیبرپختونخوا کی سرسبز وادیوں سے گزرتے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں pic.twitter.com/4cYV67CtUx
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) September 30, 2022
سوشل میڈیا پر عمران خان کے حامی اپنے رہنما کے اس عمل پر انہیں خوب سراہ رہے ہیں، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ یہ خیبرپختونخوا کی ویڈیو ہے اور عمران خان پشاور جا رہے ہیں۔









