بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کا تنظیمی اجلاس،مریم اور صفدر کی بریت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا

مدینہ منورہ( ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے نو منتخب صدر شیخ سعید احمد نے اپنے وفد سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر اور عدنان بٹ کہ ہمراہ تنظیمی امور کا آغاز مدینہ منورہ سے کیا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن ) مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ کی صدرات میں پاکستان ہائوس میں تنظیمی اجلاس ہواجس کے مہمان خصوصی صدر مسلم لیگ (ن )سعودی عرب شیخ سعید احمد تھے ۔تلاوت قران پاک کی بابرکت نام شروع ہونے والے اجلاس کی کمپیرنگ محمود الحق ڈوگر نے کی ۔شیخ سعید احمد نے مسلم لیگ (ن)کی تنظیموں کے اغراض مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد تمام مسلم لیگی عہدیدران کو ساتھ لیکر چلنا ہے اور ہم سب کارکن اکھٹے مل کر قائد نواز شریف کے نظریہ اور پارٹی منشور پر عمل کریں ۔مسلم لیگ انٹرنیشنل افیئرکے صدر اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیف کوآرڈینٹر نے قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی منظوری سے تنظیمی عہدے دیے ہیں ،جاوید اقبال بٹ کو ن لیگ مدینہ منورہ کا صدر بننے کا اعزاز حاصل ہو اہے ۔جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، پرانے کارکنان سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔ جاوید اقبال بٹ نےقائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور بیرسٹر ملک امجد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہاآپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور تنظیمی امور سب کی مشاورت اور رائے مقدم ہوگی ۔ صدر مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ تنظیم سازی میں سینئرساتھیوں کو عزت اور مرتبہ اور پارٹی میں اعلیٰ مقام دیا جائے گا اور پارٹی قیادت اور سعودی عرب کے صدر سے بھی مشاورت شامل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد اپنی کیمونٹی کا مشن پاکستان اور سفارت خانے کے مسائل کو حل کروانا ہے اور ہم سب سعودی عرب کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے کمیونٹی سے تعاون کریں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیر احمد اور اعجاز نے کہا کہ جاوید اقبال کی معاونت اور ساتھ چلنے اور ذمہ داریوں کا جوبھی فیصلہ کریں گے تعاون کریں گے اور پارٹی کارکنان سے رابطہ اور ملاقاتیں جاری کر کے رپورٹ پیش کریں گے ۔ عدنان بٹ نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے ،مدینہ منورہ تنظیم نے پورے منظم طریقے سے ہمارااستقبال اور پروگرام آرگنائز کیا ہے جس کاتہہ دل سے مشکور ہیں۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن ) سعودی عرب شیخ سعید احمد نے پاکستان ہائوس کی تزئین وآرائش کا جائزہ لیا اور کام کی تعریف کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید بہتری کی گنجائش بھی ہے اور پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم آئی ہوئی ہے جس میں پاسپورٹ ٹیم میں پاکستانیوں کے مسائل کے ہیڈ آف چانسلرسے ملاقات بھی کی ہے اور قونصلیٹ ٹیم کی خدمات کو سراہا ۔تقریب کے اختتام پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوایون فیلڈ ریفرنس باعزت بری ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا جس میں شرکا میں نوید اسلم ،محمد منیر ،اعجاز احمد ڈاکڑ مجاہد،ظفر ملک الٰہی اعوان ،رانا وقاص نیر خان ڈاھا محمد سلیم ،محمد اسلم ،میاں عباس ،خصر حیات سمیت کثیر کارکنان نے شرکت کی ۔