اسلام آباد: مسلم لیگ ن کا اہم ترین اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں میاں نواز شریف بھی ویڈیو لنک پر شریک ہونگے۔اہم وفاقی وزرا بھی لاہور اجلاس میں شریک ہونگے۔پنجاب میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔میاں نواز شریف کی واپسی سمیت دیگر امور پر بھی اہم مشاورت کا امکا ن ہے۔میاں شہباز شریف پارٹی قیادت کو شنگھائی تعاون تنظیم ، یو این جی اے کانفرنس بارے آگاہ کریں گے۔عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں بارے بھی بریفنگ دیں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک اور ان کا بیانیہ بھی زیر بحث آئے گا۔وزیر خزانہ کی جانب سے بھی معاشی صورتحال اور حکمت عملی پر بریفنگ کا بھی امکان ہے۔
مسلم لیگ ن کا اہم ترین اجلاس آج طلب








