بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر سعید راں سےپاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

لاہور: مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر سعید راں سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی ہے۔ خضر فرہادوف نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہےکہ ملاقات میں پنجاب حکومت اور حکومت آذربائجان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوئے ہے۔آذربائیجان کے سفیر نے پنجاب حکومت کے ساتھ بالخصوص اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔پنجاب حکومت آذربائجان کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کے فروغ کے لئے آذربائجان کے سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے جلد ملاقات کریں گے ۔