پاکستان کا پہلا قومی شناختی کارڈ 1973ء میں متعارف کرایا گیا تھا جو کہ سب سے پہلے اُس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جاری کیا گیا تھا۔
پاکستان میں سب سے پہلے قومی شناختی کارڈ (CNIC) کو ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے متعارف کروایا گیا تھا، 1972 میں ذولفقار علی بھٹو نے اس کارڈ کا فارمیٹ متعارف کروایا تھا جسے 1973ء میں سب سے پہلے اُنہیں ہی جاری کیا گیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل قیامِ پاکستان کے چھبیس برسوں تک پاکستان میں کسی قسم کا کوئی حتمی شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یہ پہلا قومی شناختی کارڈ ہاتھ سے لکھا گیا تھا۔
بعد ازاں 2000 میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے قیام کے بعد ملک میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا آغاز ہوا۔
#Pakistan's 1st NIC card .The new ID card format was introduced by ZAB himself in 1972. So his was the first id card pic.twitter.com/kHRfDklg8K
— Benazir Samad (@BenazirMirSamad) April 5, 2017
2000 کے بعد ہی CNIC جاری کرنے کے لیے درخواست دہندہ سے ریاست کو ڈیجیٹل فنگر پرنٹ اور بائیو میٹرکس فراہم کرنے کی ضرورت پیش آئی۔
It may seem that the all-important ID card that every Pakistani citizen must have has always been there. Not quite. The ID card was first introduced in 1973.
The first ever Pakistani ID card was issued to then prime minister of Pakistan, ZA Bhutto. pic.twitter.com/s8EKKksy1x
— Nadeem Farooq Paracha (@NadeemfParacha) August 10, 2018
2012ء میں نادرا نے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ (SNIC) شروع کیا جو کہ ایک چِپ پر مبنی شناختی کارڈ ہے جس میں کارڈ ہولڈرز کے بائیو ڈیٹا کو انگریزی میں نقل کیا جاتا ہے۔









