اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے بارے میں پر غور کیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کے مالیاتی اقدامات بارے میں بتایا، پائیدار معاشی ترقی کے لیے مالیاتی، زری پالیسی میں رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے وزیر خزانہ تعینات ہونے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔
Governor SBP Mr Jameel Ahmad called on Federal Minister for Finance Senator Mohammad Ishaq Dar at Finance Division Islamabad and discussed the monetary measures being undertaken for stabilization and growth of the Economy.@MIshaqDar50 @StateBank_Pak pic.twitter.com/DTTH13vJvv
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) October 1, 2022
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے وزیر خزانہ آنے سے مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے میکرو اکنامک پالیسی اقدامات سے پائیدار ترقی کے ہدف پر بریفنگ دی اور معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل بینکنگ متعارف کرانے، راست پیمنٹ سسٹم، مالیاتی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اسٹیٹ بینک کے کردار کو سراہا۔









