بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ سائرہ یوسف کا جعلی اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

اداکارہ سائرہ یوسف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے ملزم میاں نعیم کو گرفتار کر لیا جس نے جعلی اکاؤنٹ بنانے کا اعتراف جرم کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی نام سے اکاؤنٹ کچھ عرصےسے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ ملزم نے 2019 سے اداکارہ سائرہ یوسف کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، ملزم میاں نعیم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالا سے ہے۔