لندن (ممتازنیوز)پنجاب اسمبلی کے رکن میاں محمد ثاقب خورشیدنے دورہ لندن دوران کروئلی کی میئر میڈم جولی ہارٹ سے ٹاؤن ہال میں خصوصی ملاقات کی جس میں جمہوریت ، معاشرتی مسائل، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ انگلینڈپائیدار جمہوریت کی ایک اعلیٰ مثال ہے جہاں بادشاہی نظام کے ساتھ ساتھ جمہوری نظام حکومت بھی احسن طریقے سے چل رہاہے۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے لوکل گورنمنٹ نظام اور سول سوسائٹی کی مشکلات پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس پر دونوں طرف سے ان مسائل کے حل کے لیے تجاویز کا تبادلہ بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر میئر کروئلی نے میاں ثاقب خورشید کو بطور تحصیل ناظم وہاڑی خدمات پر یادگاری شیلڈ بھی دی۔
رکن پنجاب اسمبلی ثاقب خورشیدکی لندن میں کروئلی کی میئرسے ملاقات،جمہوریت و معاشرتی مسائل پرتبادلہ خیال








