بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کوگرفتارکیا جائےگا یا نہیں؟ اسلام آباد پولیس کااہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا۔
ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ ارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے، عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانےکے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنےکا حکم جاری کیا تھا، اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا، عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی، پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتارکیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے عوام سےگذارش کی ہےکہ وہ افواہوں پر کان مت دھریں۔