بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کاوارنٹ فضول حرکت ،تماشالگایاگیا،فوادچودھری

 اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاہے کہ عمران خان کا انتہائی کمزور دفعات اور کمزور مقدمے میں اس طرح وارنٹ جاری کرنا انتہائی فضول حرکت ہے۔اپنے ایک بیان میں فواد چودھریی نے کہاکہ قابل ضمانت دفعات اور احمقانہ مقدمے کے ذریعے میڈیا کا تماشا لگایا گیا ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں تھی، اس کیس کی ہوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نکل چکی ہے۔