بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میںپی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ۔انہوں نے عمران خان کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔
تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے۔
عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل ہوا، سیشن کورٹ سے ضمانت نہیں کرائی گئی، عدالت میں حاضری یقینی بنانے کیلئے گرفتاری کی جا سکتی ہے۔