بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے پھر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر لیا

پشاور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا ایک مرتبہ پھر استعمال کیا۔شبلی فراز اور مراد سعید کو بھی سواری کرائی، وزیر اعلی ٰ کے ہیلی کاپٹر میں ہی بیٹھ کر اسلام آباد واپس گئے، ذرائع نے بتایا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں کامران بنگش کے ہمراہ ایڈورڈز کالج پہنچے، ہیلی کاپٹر میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور مراد سعید بھی سوار تھے۔ذرائع کے مطابق عمران خان وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر واپس اسلام آباد گئے۔