بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترنول تا سنگجانی جی ٹی روڈ کی اکھاڑ پچھاڑ ٹریفک جام رہنا معمول شہری پریشان

اسلام آباد (ممتاز نیوز)ترنول تا سنگجانی جی ٹی روڈ کی اکھاڑ پچھاڑ ٹریفک جام رہنا معمول شہری پریشان تعمیر صفر۔این ایچ اے کی ناقص منصوبہ بندی جی ٹی روڈ ترنول تباہی کے دہانے پر قابل استعمال روڈ کو جگہ جگہ اوکھاڑ ڈالا۔جی ٹی روڈ گڑھوں کی وجہ سے سفر کرنے والوں سمیت شہریوں کی معمولات زندگی متاثر۔جی ٹی روڈ ترنول عوام کیلئے عذاب بن گیا۔ گزشتہ دنوں مذکورہ روڈ کا اسکی کارپٹنگ کیلئے بڑے دھوم دھام سے اکھاڑ پچھاڑ کا کام شروع کیا گیا تھا اور ساتھ ہی اس روڈ کو اکھاڑ دیا گیا۔ نامعلوم وجوہ کی بناء پر قابل استعمال جی ٹی روڈ کی اکھاڑ پچھاڑ کا کام شروع کیا گیا۔اب روڈ پر کام سست روی کا شکار بعدازاں اسکی تعمیر پر کام مکمل طور بند کر دیا گیا۔ اُکھاڑی گئی سڑک پر بکھرے ہوئے پتھروں اور جگہ جگہ گڑھوں کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔روزانہ ایک لاکھ گاڑیوں کی آمدورفت اسی روڈ سے ہوتی ہے۔جی ٹی روڈ ترنول مصروف ترین اور روڈ چلائی جاتی ہے روزانہ ایک لاکھ گاڑیاں اسلام آباد کے مختلف شہر آنے اور باہر جانے والے ہزاروں لوگ جی ٹی روڈ پشاور ترنول روڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ ترنول تا سنگجانی تک اکھاڑی جانے والی قابل استعمال سڑک پر بکھرے ہوئے پتھروں کے ساتھ ساتھ گرد و غبآر میں شدید اضافہ ہوگا جس سے لوگوں کو سخت طبی اور مالی تناؤ کا سامنا ہے۔این ایچ اے پالیسی سازوں کے خیالی منصوبوں نے شہر کی خوبصورتی اور اس کے ماحولیاتی اثاثوں کو برباد کر دیا ہے۔ عوام کی صحت اور ان کی خوشی کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں نظر نہیں آتی۔ سینے کے سنگین طبی مسائل کینسر اور موت کا سبب بنتے ہیں۔ترنول تا سنگجانی تک پہلے ہی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو نہ پایا جا سکا ٹریفک جام رہنا معمول بن گئی تھی این ایچ اے میں بیٹھے نااہل افسران کا عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کرڈالا۔26 نمبر چونگی تا سنگجانی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا انڈر پاس بدحالی کا شکار ہو کر کچرہ کنڈی میں تبدیل ہوگئے۔سنگجانی مین اسٹاپ پر تعمیر کیا گیا انڈر پاس گزشتہ 5 سال سے ایم ایچ اے کی نااہلی کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے عوام حلقوں کی جانب سے کہا گیا این ایچ اے نااہل افسران نے ملک اور عوام کو کسی نہ کسی بہانے سے نچوڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا قابل استعمال جی ٹی روڈ کو اکھاڑ کر مہینوں تک عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا حادثات میں مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ معاملے کافوری نوٹس لے کر نااہل تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔