بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیقات نہیں کرے گی تو حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہوسکتے ہیں، عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، کم عقل حکمران ہر قدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کررہا ہے اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں، پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں، اکتوبر اہم ہے، 15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔