بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک ایران سرحدی شہر تفتان پر ایرانی حکام نے امیگریشن گیٹ مکمل بند کردیا

چمن (نیوز ڈیسک )پاک ایران سرحدی شہر تفتان پر ایرانی حکام نے امیگریشن گیٹ مکمل بند کردیا ۔ سیستان بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں ایرانی بارڈر اتھارٹی نے امیگریشن گیٹ کو تجارتی اور ہر طرح کی آمددورفت کیلئے بند کیا ہے ۔ پاک ایران بارڈر سے نزیک شہر زاہدان میں جمعہ کو پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کے بعد صورتحال کشیدہ ہے ۔ سرکاری سطح پر ایران کی طرف سے پاکستانی سرحدی حکام کو امیگریشن گیٹ بند کرنے کے حوالے سے کوئی قانونی مراسلہ نہیں دیا گیا ۔ ٹرانزٹ ٹریڈ تفتان بارڈر پر بند ہے ۔ ایرانی تجارتی ٹریلرز بھی بڑی تعداد میں پاکستانی حدود میں موجود ہیں ۔ پاکستان سے ایران عراق مقامات مقدسہ جانے والے زائرین بھی بارڈک کھلنے کے منتظر ہیں ۔