بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز رشید کا عمران اور شاہ محمود کو سائفر سے متعلق طے کرنے کا مشورہ

  اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر سے متعلق ایک بیان طے کرنے کا مشورہ دے دیا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گئے اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ شاہ محمود قریشی آج فرما رہے تھے کہ ’’ سائفر‘‘ مداخلت تھی۔

 پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان الزام لگاتے رہے ہیں یہ ان کی حکومت کے خلاف ’’سازش ‘‘ تھی۔

 رہنما مسلم لیگ (ن) نے اس حوالے سے مزید کہا کہ دونوں یہ تو طے کرلیں کہ سچ کون بول رہا ہے؟ گرو یا اس کا چیلہ۔

  سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ مراسلہ کہاں سے آیا، یہ حقیقت قوم کے سامنے آ چکی ہے، یہ معاملہ دوبارہ اٹھانے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے؟

  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج وفاقی کابینہ نے ایک سمری منظور کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کو بریچ کیا گیا، یہی لوگ کچھ عرصہ قبل سائفر کو تسلیم نہیں کرتے تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لَو نے پاکستانی سفیر سے گفتگو کی، مجھے جب پتہ چلا تو تشویش ہوئی کہ اندرونی معاملات میں مداخلت ہوئی، اس حوالے سے وزیرِ اعظم اور کابینہ کو اعتماد میں لیا۔