پاکستان کے مشہور کامیڈین و اداکار عمر شریف کی پہلی برسی پر ان کے فیس بک اکاونٹ سے ایک پوسٹ کی گئی ہے۔
عمر شریف کے اکاونٹ سے لکھا گیا ہے کہ بھاری دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ عمر شریف کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا۔
فیس بک پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ عمر شریف بہت جلدی دنیا سے چلے گئے لیکن انہیں کبھی بھولا نہیں جائے گا۔
اس پوسٹ میں عمر شریف کے لیے دعاں کی درخواست اور مغفرت کے لیے دعا بھی لکھی گئی ہے۔
پہلی برسی پر عمر شریف کے فیس بک اکانٹ سے کیا پوسٹ ہوا؟








