جدہ (نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب کے شہر ریاض میں انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن میں تیسرا انعام جیتنے والی پاکستانی خاتون شگوفہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی میڈیا اور سعودی میڈیا معروف خاتون سمیرہ عزیز نے شرکت کی اور شیف شگوفہ کو مبارکباد پیش کی ۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن میں دنیا بھر سے کھانا بنانے والے والے ماہر شیف نے شرکت کی تھی جبکہ مقابلے میں پاکستانی خاتون شیف نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری بین الاقوامی فوڈیکس نمائش میں انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ماہر شیف نے شرکت کی اور تین روزہ لائیو کوکنگ مقابلوں میں حصہ لیا جس میں پاکستان کی ماہر خاتون شیف شگوفہ نے دیسی پاکستانی کھانوں کو پیش کیا جس پر انہیں پاکستان کے دیسی کھانوں کے حوالے سے تیسری پوزیشن سے نوازتے ہوئے انہیں طلائی میڈلز اور سرٹیفکیٹ دیے۔









