مدینہ منورہ(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ اور مجلس عاملہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے معاملے پربہت کھیل تماشہ ہوچکا،اب گیم کو انجام تک پہنچانا ہوگا ، وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی جائے۔اپنے ایک بیان میں جاوید اقبال بٹ اور مجلس عاملہ نے کہاکہ عمران خان امریکی سائفر کی آڑ میں اسٹیبلشمنٹ پرالزامات لگاتا رہا اب قومی اسمبلی کے بائیکاٹ کے خاتمے کےلئے حیلے بہانے کررہا ہے،دراصل وہ کسی کے کندھوں کے سہارے اسمبلی میں واپس آناچاہتا ہے اسی لئے اس نے کہاہے کہ اگرچیف جسٹس کہہ دیں کہ سائفر غلط ہے تو ہم اگلے دن اسمبلی میں چلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بہت ڈیل اور ڈھیل ہوگئی،عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنا ہوگی۔
بہت ڈیل اور ڈھیل ہوچکی،عمران کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی جائے، جاوید اقبال بٹ








