بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان خواتین کوکمتر مخلوق سمجھنےکی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چھوٹا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے وہ خواتین کو کمتر مخلوق سمجھنےکی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز ایک نئے پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمیں ایک ایسے شخص کا نام مجبوراً لینا پڑتا ہےکہ جو خواتین کے عزت و احترام سے ناواقف ہے، شرمناک بات یہ ہےکہ تحریک انصاف کی خواتین رہنما اور حامی بھی عمران خان کے رویے کو درست قرار دے کر جشن منارہی ہیں۔