لاہور(ممتازنیوز) پنجاب کے نوجوانوں نے صوبائی حکومت سے پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے عمر کی حد 25 سال کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جانے کے خواہش مند پنجاب کے نوجوانوں کی طرف سے سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرتی کےلئے عمر کی حدبڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ کوروناوائرس کی وبا کی وجہ سے گزشتہ تین سال میں پولیس بھرتی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے وہ ’’اوورایج‘‘ ہوگئے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے عمر کی آخری حد 25 یا 28 سال ہے ،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے غورکریں اور کانسٹیبل بھرتی کےلیے عمرکی حد 22 سے بڑھا کر 25 سال کی جائے تاکہ انہیں بھی پولیس میں بھرتی کے لئے موقع میسر آسکے اور ان کا مستقبل ضائع نہ ہو۔
پنجاب کے نوجوانوں کاپولیس میں بھرتی کیلئے عمر کی حد 25 سال کرنے کا مطالبہ








