facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعجاز جاکھرانی کے بیٹے کی بےقابو ڈبل کیبن کئی گاڑیوں کو روندتے ہوئے الٹ گئی

کراچی :ڈیفنس خیابان قاسم میں گذشتہ حادثے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ تیزرفتار ڈبل کیبن متعدد کھڑی گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔فوٹیج میں ڈبل کیبن کو متعدد گاڑیوں سے ٹکراتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں ڈبل کیبن گاڑی کو متعدد قلابازی کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے،پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ڈبل کیبن گاڑی پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے بیٹے کی ہے،حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور اعجاز جاکھرانی کا بیٹا زخمی ہوا ہے،پولیس کے مطابق حادثے سے متعلق ابھی تک کسی نے شکایت درج نہیں کرائی ہے۔