ایران نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد دو دن بعد آمدروفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بحال کردی۔
تفتان میں بارڈر امیگریشن پر تعینات پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی ویب سائٹ کو بتایا کہ ایرانی حکام نے دو روز تک پاکستان سے آنے والے افراد کا داخلہ بند کردیا تھا جبکہ تجارتی سامان سے لدے ٹرکوں کو بھی روک لیا گیا تھا۔ تاہم ایران سے پاکستان آنے والوں کی امیگریشن جاری تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو سرحد بند رہی ۔ پیر کو ایرانی حکام نے سرحد واپس کھول دی جس کے بعد پیدل اور تجارتی سامان سے لدی گاڑیوں کی آمدروفت بحال ہوگئی۔
خیال رہے کہ ایرانی حکومت نے پاکستان سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث پاک ایران تفتان سرحد بند کردی تھی۔
پاکستان ایران سرحد دو دن بند رہنے کے بعد کھل گئی، تجارتی سرگرمیاں بحال








