بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،آئندہ سماعت پر تین گواہان بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب 

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تین گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ۔ فواد حسن فواد نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ۔فواد حسن فواد کی بیگم رباب کی جگہ پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے ۔

فواد حسن فواد کی بیگم رباب کو عدالت نے حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔ احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس پر سماعت کی نیب نے فواد حسن فواد اور انکے اہل خانہ کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔

نیب ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے۔فواد حسن فواد نیب کے روبرو 3 ارب 47 کروڑ 54،لاکھ 80 ہزار 822روپے کی وضاحت دے سکے۔