راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا،مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مفتاح کو اپنے رشتےدار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا۔ غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپناکام نکلوانا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے۔عمران کی کال ناگزیر ہےاورتاخیرکی گنجائش نہیں ہے۔
مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا،مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔مفتاح کواپنے رشتےدار سے تبدیل کرواناتھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا۔ غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپناکام نکلوانا ہے۔ اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے۔عمران کی کال ناگزیر ہےاورتاخیرکی گنجائش نہیں ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 4, 2022









