بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کی معاشی ٹیم کنفیوژ،ان کی سیاست دفن ہوچکی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء اورسابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے حکومت کوشدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ معاشی ٹیم مکمل کنفیوژ ہے سیاست ان کی دفن ہو چکی ہے،اگر کام کر رہی ہے تو نیب کیسز ختم کرنے کے ذمہ دار ہیں جو انشاللہ کمال مہارت سے ہر چوری اور ڈکیتی کا کیس کنارے لگا رہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے،منگل کواپنے بیان میں فواد چوہدری کاکہناتھاکہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے متضاد اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کرُ دی ہیں، یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کی ABC نہیں پتہ IT منسٹری سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا