بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا کی تعداد 15 سے 20 ہزار ہونے کا امکان، وزیر داخلہ کو بریفنگ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا کی تعداد 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا کی ممکنہ تعداد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتائی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے پہ غور و خوص کیا گیا، ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کو روکنے سے متعلق حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی گئی۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پراجلاس کی کارروائی کو ان کیمرہ رکھا گیا، اجلاس میں سیکیورٹی ایجنسیز نے رانا ثنا اللہ کو پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد سمیت سندھ پولیس، رینجر اور ایف سی کی خدمات لی جائیں گی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ، سندھ پولیس، ایف سی اور رینجرز کی 30 ہزار نفری کا بندوبست کیا جائے گا۔