بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور،فوجی قافلے پرحملہ، جوابی کارروائی میں3 دہشت گردہلاک ،دوجوان شہید

راولپنڈی(ممتازنیوز)پشاور کے علاقے حسین خیل میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی ،فوری اور موثر جوابی کارروائی میںتین دہشت گردہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع جعفرآبادسے تعلق رکھنے والے 30سالہ لانس نائیک محمد پناہ اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 36سالہ سپاہی شمس اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔