بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز نے پاسپورٹ ملنے کی خوشی کس طرح منائی؟

لاہور(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی دال چاول کھا کر منائی۔
لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر مریم نواز نے کشمیری دال چاول کھائے اور ٹوئٹر پر تصاویر بھی شئیر کیں۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا، “الحمدللہ میرا پاسپورٹ مجھے مل گیا۔ “
واضح رہے کہ عدالت عالیہ نے ایک روز قبل مریم کو ان کا پاسپورٹ واپس دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
عدالتی پیشی پر معمول کی کارروائی کے بعد انہیں پاسپورٹ واپس مل گیا۔
پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے مریم سے سوال کیا کہ وہ لندن کب جا رہی ہی؟جواب میں لیگی رہنما نے کہا، ”انشاءاللہ جلد“۔
مریم کے مطابق ان کا پاسپورٹ تقریباً چار برس نیب کی تحویل میں رہا اور جس ریفرنس میں پاسپورٹ تحویل میں لیا گیا وہ کبھی دائر ہی نہیں ہوا۔