راولپنڈی(ممتازنیوز)کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گرینڈاتمان ضیاجرگہ کے قبائلی عمائدین نےملاقات کی ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کورکمانڈر نےعلاقے میں امن کے قیام کے لئے قبائلی عمائدین کی قربانیوں کو سراہااور یقین دلایا کہ پاک فوج مقامی افراد کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ قبائلی عمائدین نے علاقے میں امن کی بحالی اور سماجی واقتصادی ترقی کے لئے جاری کوششوں پر پر پاک فوج کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کورکمانڈرکو سکیورٹی فورسز کے لئے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔
کورکمانڈر پشاور سےمیران شاہ کے عمائدین کی ملاقات، سکیورٹی فورسز سے غیرمتزلزل تعاون کی یقین دہانی








