اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کا قائم کردہ کینسر ہسپتال شوکت خانم کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے ’’فل انٹرپرائز ایکری ڈیٹیشن سے نوازا ہے وہ یہ اعزازحاصل کرنے والادنیا کا دوسرا ادارہ بن گیا ہے۔ اپنے ٹویٹس میں عمران خان نے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ شوکت خانم دنیا کی واحد دوسرا ادارہ بن گیا ہے جسے جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی طرف سے فل انٹرپرائز ایکریڈیٹیشن سے نوازا گیا ہے۔یہ اعزاز لاہور اور پشاور میں ہمارے ہسپتالوں کے اگست/ستمبر 2022 میں تین ہفتوں کے بھرپور سروے کے بعددیاگیا۔انہوں نے کہاکہ شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اور ریسرچ سنٹر پشاور صحت کے شعبے میںبین الاقوامی معیارقائم اور برقرار رکھنے پر جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سےؔؔ گولڈ سیل آف اپروول ‘‘سے نوازا گیا ہے۔انہو ںنے کہاکہ میں ان لاکھوں عطیہ دینے اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے لئے 75فیصد مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی علاج معالجے کی سہولت مفت فراہمی کوممکن بنایا۔
I am delighted to announce that Shaukat Khanum has become only the second organisation in the world to be awarded full Enterprise Accreditation by the Joint Commission International. After a gruelling three-week survey in Aug/Sept 2022, our hospitals in Lahore & Peshawar,
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2022









