اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی۔
کسانوں کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے ہمیشہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا، کسانوں کی فلاح وبہبود یقینی بنانے کیلئے ہرممکن ریلیف فراہم کریں گے۔
شہبازشریف نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے وزراء کمیٹی کو کسان نمائندوں سے ملکر قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ آج حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد کسان اتحاد نے 8 روز سے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کسانوں کے مطالبات پر وزراء پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے، تمام مسائل کو اچھے انداز میں حل کریں گے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئندہ 10 دن میں کسان پیکج کا اعلان کریں گے، کسان پیکج سے زراعت اور ملک کو فائد ہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےفیول ایڈجسٹمںٹ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔









