راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آل شریف کی سیاست کافیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے۔مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سےخوش نہیں،میں ڈار کی ذمہ دار ہوں،شہباز کی نہیں۔عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا۔اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرنگ کرنےمیں ماہر ہیں۔مفتاح مفت میں مارا گیابدھ کواپنے بیان میں سابق وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے۔عوام اورفوج کولڑانےکی سازش ناکام ہوگی۔آرٹیکل245کہناآسان ہےلگانامشکل ہے،وزیرداخلہ اپنےسائزاورہوش میں رہیں،ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکلیں گی،ٹویٹ سےلندن کی میٹنگ پرجلدقوم کوباخبرکروں گا15نومبر تک سیاست آرپارہوجائےگی










