بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسانوں کے مطالبات پرعمل درآمد ، حکومتی ٹیم اورکسان اتحاد یونین کے مذاکرات شروع

اسلام آباد(ممتاز نیوز )کسانوں کے مطالبات پرعمل درآمد کویقینی بنانے کے لیے حکومتی ٹیم کے کسان اتحاد یونین کے نمائندوں میں سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں باقاعدہ مذاکرات بدھ کی سہ پہرشروع ہوگئے،حکومتی ٹیم میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، مشیربرائے گلگت وآزادجموں وکشمیر قمر زمان کائرہ، وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ اور وزیر بجلی خرم دستگیر شامل ہیں۔ مذاکرات میں سیکرٹری پاوراور سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ایڈیئشنلُ سیکرٹری خزانہ بھی شریک ہیں۔ کسان اتحاد یونین کے گروپس کی نمائندگی خالد کھوکھراور عامر وٹو کررہے ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کسان اتحاد یونین کے نمائندگان کو خوش آمدید کہا۔ا س موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثناء اللہ کاکہناتھاکہ دھرنا ختم کرنے پر کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کسان اتحاد یونین کے مذاکرات کامیاب رہے،خوشحال کسان کے بغیر پاکستان کی فوڈ سکیورٹی ممکن نہیںٹیوب ویلز کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی پہلے ہی موخر کی جاچکی ہے،حکومت کسانوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کریگی،وزیراعظم شہباز شریف رواں مہینے کسان پیکیج کا اعلان کریں گے۔کسانوں کے تمام مطالبات وزیراعظم کو پیش کرینگے،کسان پیکیج میں شعبہ زراعت اور کسانوں کیلئے مراعات کا اعلان کیا جائیگا،ملک میں زراعت ایمرجنسی نافذ کی جائے،فوڈ سکیورٹی ملکی سلامتی کی ضامن ہے، زراعت کواولین ترجیح دی جائے