بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی عالمی برادری کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی عالمی برادری کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھاری جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑا،ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ منصفانہ طرزِ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔
وہ بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) بارہ پلس گروپ کے ممبر ممالک کے سفارتکاروں کے اعزاز میں دیے گے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ استقبالیہ میں بوسنیا، ہرزیگووینا، بلغاریہ، کینیڈا، قبرص، جمہوریہ چیک اور فرانس ،ہنگری، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، ترکی، ناروے، برطانیہ اور اٹلی کے سفارتکاروں نے شرکت کی ۔
اسپیکر قومی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا، 11 سے 15 اکتوبر تک روانڈا کے شہر کیگالی میں 145ویں آئی پی یو جنرل اسمبلی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، قومی اسمبلی آف پاکستان کی جانب موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے آئی پی یو کی جنرل اسمبلی کے لیے قرارداد جمع کرا رکھی ہے، قرارداد کی منظوری کے ذریعے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی فنڈ کے قیام کی راہ ہموار ہو گی،
اسپیکر قومی نے کہا کہ آئی پی یو کے بی بارہ گروپ ممالک قرارداد کی حمایت کریں، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے ہولناکیوں کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں، سیلاب کی وہ ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، تباہ کن سیلاب سے انفراسٹرکچر اور بڑے پیمانے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی، پاکستان میں حالیہ سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہے ، موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا خطرہ ہے جس سے ترقی پذیر ممالک بری متاثر ہو رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سیلاب، خشک سالی، گرمی کی لہروں، گلیشیئرز کے پگھلنے اور سمندری طوفانوں کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔اسپیکر کی سفارتکاروں کو ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے پارلیمانوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔