بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

24 دن میں ڈالر 24 روپے کم ہوسکتا ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک گیا ورنہ ڈالرکی قدر200سے اوپر نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سےڈی ویلیوایشن کیخلاف رہاہوں،،ڈالر جلد 200 روپے سے نیچے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان واپسی کیلئے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا تھا جکہ گزشتہ پیرسےاب تک ڈالر18روپے نیچےآچکا۔
انہوں نےکہا کہ 10 دن میں ڈالر کا گیپ ایک روپے پر آگیا ہے، 24 دن میں ڈالر 24 روپے کم ہوسکتا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ کوفری فلوٹ پرہوناچاہیے مگر سسٹم کوفری فلوٹ نہیں چھوڑ سکتے،ایکشن لیں گے، ایکسچینج ریٹ کومانیٹرکرنےکی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبرمیں پٹرول پر5روپےلیوی لگنی تھی، مہنگائی کی شرح12سے14فیصد تک لیکرآئیں گے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام جون تک ہے، آئی ایم ایف کی شرائط اورپروگرام مکمل کریں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پچھلی حکومت کے کیے گئے اقدامات ہم پرڈال دیے گئے، پیرس کلب کےقرضےری شیڈول کرواناترجیح نہیں، قرضے ری شیڈولنگ ہمارا آخری آپشن ہوگا۔