بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر اور ہز میجسٹیز ریونیو اینڈ کسٹمز بر طانیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد: ٹیکس کی تعمیل اور نظام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ایف بی آر اور ہز میجسٹیز ریونیو اینڈ کسٹمز بر طانیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔ ایف بی آر علامیہ کے مطابق ایف بی آر اور ایچ ایم آر سی دو اسٹریٹجک ٹیکس اصلاحات کے مقاصد کے لیے کام کرنے کے لیے شراکت داری کر رہے ہیں۔اقدام کے تحت، ایچ ایم آر سی کے ماہرین ایف بی آر افسران کو ٹیکس فراڈ، منی لانڈرنگ اور پراسیکیوشن سمیت ٹیکس/مالی تحقیقات کے شعبوں میں تربیت فراہم کریں گے۔برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگلیش نے کہا کہ ایچ ایم آر سی اور ایف بی آر کے درمیان ریونیو موبلائزیشن، انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پروگرام کے ذریعے شراکت داری بین الاقوامی ٹیکسوں کے حوالے سے ماضی کی کامیابیوں پر استوار ہے،برطانیہ کو پاکستان میں ٹیکس نظام بہتر بنانے میں تعاون پر فخر ہے۔ہمارے اس اقدام سے دونوں معیشتوں کو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔

ایف بی آر علامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ایف بی آر اور ایچ ایم آر سی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا۔

چیئرمین ایف بی آرنے کہا کہ مستقبل میں ایچ ایم آر سی سے مزید تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔