بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جامشورو انڈس ہائی وے کے قریب خوفناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

جامشورو: جامشورو انڈس ہائی وے کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس دوران 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو انڈس ہائی وے تھوڑی پھاٹک کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تصادم کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں اور فوت ہونے افراد کی لاشوں کو مانجھند اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فوتیوں اور زخمیوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے تاہم زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی۔