بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ ) کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے

اسلام آباد: مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ ) کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا۔ مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مشترکہ اجلاس کے لیے انتظامات مکمل۔ مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی گورنرز، وزراء اعلیٰ، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان کو شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال۔ مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز سمیت اسپیکرز قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کو بھی شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر سمیت آئینی اداروں کے سربراہان اور وفاقی سیکرٹریز کو بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے مسلح افواج کے سربراہان پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں ۔ اراکین پارلیمنٹ کی سہولت کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس تک خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی۔