بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اینٹی کرپشن کی کارروائی ، پولیس سب انسپکٹررشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور: ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے جاری بیان میں کہا کہ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے پولیس سب انسپکٹر سمیت دیگر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس سب انسپکٹر لیاقت علی حیات کو وزیرآباد سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔لیاقت علی حیات انچارج چوکی سوہادرا، وزیر آباد نے مقدمہ درج کرنے کے لیے رشوت طلب کی۔ اینٹی کرپشن نے ہیڈ ڈرافٹسمین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کو رنگے ہاتھوں پکڑا ۔ہیڈ ڈرافٹسمین محمد حسیب نے بل پاس کرنے کیلئے رشوت طلب کی۔اینٹی کرپشن نے سب انجنئیر محکمہ آبپاشی بہاولپور کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا۔سب انجنیر عبدالسمع پر رشوت لیکر ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر مقدمہ درج تھا۔