بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات اور ضروریات کے تخمینے کے اعداد و شمار کو مردم شماری کے ڈیٹا سے مربوط کیا جائے، ایف آر سی سی اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کی زیر صدارت این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیلاب کے بعد بحالی و تعمیر نو کے مختصر اور طویل المدتی منصوبوں کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قدرتی آفات کے بعد متاثرہ علاقوں میں اعداد و شمار اکھٹا کرنے کے میکنزم کے حوالے سے بھی غو ر ہوا۔ ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو اور بحالی کے پلان کو مزید جامع اور مربوط بنایا جائے ۔بحالی و تعمیر نو کے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر فالو اپ ضروری ہے۔

این ایف آر سی سی میں فیصلہ کیا گیاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات اور ضروریات کے تخمینے کے اعداد و شمار کو مردم شماری کے ڈیٹا سے مربوط کیا جائے ۔فورم کی جانب سے دریائوں کے قریب فشریز فارمز کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی گئی۔ فورم کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں سیاحت کو پہنچنے والے نقصان کے تخمینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

بریفنگ میں بتا یا گیاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں مزید ایک شخص جاں بحق ہوا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایچ ای سی نے کہا کہ 63 جامعات نے 85 ہزار 120 فوڈ پیکس تقسیم کئے۔سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 84 جامعات کے 20 لاکھ طلباء کو موبلائز کر رہے ہیں ۔

این ایف آر سی سی نے مزید کہا کہ امدادی سرگرمیوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والی جامعات اور طلباء کو اعزازی شیلڈز دی جائیں گی ۔