بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی 13 اکتوبر تک ضمانت منظور

اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے 13 اکتوبر تک ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان درخواست ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ عدم پیشی پر مجسٹریٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 7 اکتوبر تک ضمانت منظور کی تھی۔