بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

کراچی (نیوزڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو بختاور بھٹو ایک اوربیٹے کی ماں بن گئیں۔

بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
بختاور بھٹو نے پیغام میں لکھا کہ ‘الحمد اللہ ہم خوشی سے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹ کیا کہ دوبارہ ماموں بن گیا ہوں۔

ٹوئٹ میں بختاوربھٹو نے بیٹے کی پیدائش کی تاریخ 5اکتوبر 2022لکھی ہے۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود ہے۔