بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیر اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

مظفرآباد ( محمد شبیر اعوان ) اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ،اپوزیشن نے اجلاس طلب کرنے کے لئے دوبارہ ریکوزیشن جمع کرا دی ، سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کا اجلاس میں موجودہ وزیراعظم کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار پارلیمانی پارٹی سے معاملہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ ، آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ممبر اسمبلی حافظ حامد رضا نے 08 اکتوبر2005 کے زلزلہ کے شہداء اور گزشتہ عرصہ کے دوران فوت شدگان کے لیے ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی۔ اس موقع پر ممبران اسمبلی کی جانب سے 08 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کے بعد بحالی و تعمیر نو کے حوالہ سے کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالا ت کے دوران وزیر صحت ڈاکٹرنثا ر انصر ابدالی نے ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی کے سوال پر ایوان کو بتایا کہ RHCگڑھی دوپٹہ حلقوں کا سنگم ہے اور84گاؤں پر مشتمل علاقہ میں واقع ہے۔RHCگڑھی دوپٹہ میں اس وقت02فی میل ڈاکٹرز اور 01ڈینٹل سرجن(میل) تعینات اور حاضر ڈیوٹی ہیں۔RHCگڑھی دوپٹہ میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف حاضر ڈیوٹی ہیں اور عوام الناس کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔RHCگڑھی دوپٹہ کی عمارت کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے جب کہDRUپراجیکٹ میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔ فنڈز کی فراہمی/دستیابی کے لئے معاملہ زیر کار ہے اور فنڈز کی فراہمی پر بقیہ کام جلد مکمل ہوجائے گا اور RHC کواس نئی عمارت میں منتقل کردیا جائے گا۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے کہا کہ گڑھی دوپٹہ رورل ہیلتھ سینٹر کی عمارت کو مکمل کر کے جلد فعال کریں گے۔ وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے ممبر اسمبلی سردار جاوید ایوب کے سوال پر ایوان کو بتایا کہ کیتھ لیب کارڈیک ہسپتال میں گریڈ 1 سے 5 تک آسامیوں پر ٹیسٹ انٹر ویو کے بعد میرٹ پر تعیناتیاں ہو چکی ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پٹہکہ میں سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے وہاں سے منتخب ممبر سردار جاوید ایوب کے ساتھ ہسپتال کا دورہ کروں گا۔وزیر شاہرات چوہدری اظہر صادق نے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے سوال پر ایوان کو بتایا کہ راڑہ سانواں روڈ اتراسی نالہ پل کا کام جولائی2017ء میں شرو ع ہوا۔ پل کیWorking Drawings سنٹر ل ڈیزائن آفس مظفرآباد سے16اپریل2018ء کو موصول ہوئی۔ ابتدائی سکیم اور Working Drawingsمیں Abuttmentsکی اونچائی میں اضافہ کی وجہ سے کام کی لاگت میں اضافہ ہوا اور PC-1کی لاگت کے اندر رہتے ہوئے موقع پر کام کیا گیا۔محکمہ نے اس منصوبہ کو مکمل کرنے کے لئےP&DDکو سکیمRe-openکرنے کے لئے تحریک کی تھی جس کی روشنی میں محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے جواباًPC-1کو تین سال کے بعد Re-openکرنے اور موقع پر کام نہ کرنے کی وضاحت کے علاوہ ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیکرٹریٹ ورکس سے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی ہدایت پر معاملہ میں تاخیر کی وجوہات کی وضاحت کے علاوہ ذمہ دار ان، آفیسران/اہلکاران کا تعین کرنے اور ان کے خلاف انکوائری عمل میں لانے کی خاطر چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات(نارتھ) کو حکم دیا گیا۔ فی الوقت معاملہ زیر کار ہے۔وزیر زراعت سردار میر اکبر خان نے چوہدری لطیف اکبر کے سوال پر ایوان کو بتایا کہ محکمہ زراعت میں کسی قسم کی ورکچارج گرانٹ موجود نہ ہے جس کے خلاف ورکچارج ملازمین کو بھرتی کیا جائے۔ البتہ ترقیاتی منصوبہEstablishment of Rose Garden at Shoukat Lines & Tulip Demonstration at Jalabalabad Muzaffarabad کیلئے یومیہ اجرات(Daily Wages)پر عارضی مزدور تعینات کرتے ہوئے کام کروایا جارہا تھا اور پراجیکٹ کا دورانیہ دسمبر2021ء میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ چونکہ پراجیکٹ کی مد “Land Development”کے خلاف مختص شدہ فنڈز ختم ہوچکے تھے اس لئے پارک کی صفائی کے لئے خاکروب اور نگرانی کے لئے صرف چوکیدار کو یومیہ اجرت پر رکھا گیا ہے جو کہ 31دسمبر2021ء کو فارغ ہو چکے ہیں۔ پراجیکٹ کے اختتام پر پارک کی نگرانی اور صفائی کے امور کے لئے محکمہ میں پہلے سے تعینات شدہ ملازمین مامور کیئے گئے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے کوئی بھی نیا امیدوار پراجیکٹ میں تعینات نہیں کیا گیا۔وزیر زراعت سردار میر اکبر خا ن نے ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی کے سوال پرایوان کو بتایا کہ جھنڈ گراں ٹو لنگر پورہ کردلہ میانی بانڈی واٹر چینل سکیم منصوبہ بندی وترقیات کے زیر انتظام ورلڈ بنک کے تعاون سے ترقیاتی منصوبہ”Disaster and Climate Resilience Improvement Project (DCRIP)”کے تحت مکمل ہوچکی ہے۔