بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے دوران حکومتی اراکین کا واک آؤٹ 

اسلام آباد(ممتازنیوز) حکومتی اراکین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے دوران بائیکاٹ کر دیا اور ایوان سے باہر چلے گئے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی کا خطاب جاری تھا کہ اس دوران حکومتی اراکین نے شور شرابا کیا، بعدازاں واک آؤٹ کر گئے۔ صدر کے خطاب کے دوران حکومتی بنچز تقریباً خالی ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ صدر ہیں جنہوں نے آئین توڑا، عارف علوی نے اس اسمبلی کو بھی تحلیل کیا تھا۔

ایوان میں صرف بارہ ارکان موجود رہے جن میں پی ٹی آئی کے منحرف اور بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرزشامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو اسمبلی ہال میں جانے سے روک دیا تھا۔