اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کے لیے اگلے ہفتے واشنگٹن جائیں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار Breton Wood Institutions کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے واشنگٹن جائیں گے اور 10 سے 16 اکتوبر کے دوران سائید لائنز پر آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے اہداف پر نظر ثانی کی با ضابطہ درخواست کریں گے۔پاکستان رواں مالی سال 2022-23 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کے لیے باضابطہ درخواست کرے گا، بڑھتی مہنگائی، جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی، بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست کی جائے گی۔
وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن جائیں گے








