بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف سندھ کے کارکنان گرفتاریاں دینے کے لیے سی پی او آفس پہنچ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف سندھ کے کارکنان گرفتاریاں دینے کے لیے سی پی او آفس پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں حلیم عادل شیخ ،خرم شیرزمان ودیگر نے اپنے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف سی پی اوآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پرپولیس چیف کے دفتر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارنے بند کئے جائیں۔نیب زدہ افسران سندھ پولیس میں تعینات کئے جارہے ہیں۔

جھوٹی ایف آئی آر واپس لیں یا ہمیں بھی گرفتار کریں۔م سندھ میں جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکووں کو پکڑنے کے لیے ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

ورکرز کو پکڑنے کے لیے یہ شیر بن جاتے ہیں ۔باغی ارکان ہیں وہ واپس بھی آجائیں تو بدنام رہیں گے۔